مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے کچ موڑ پر سکیورٹی فورسز نے خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔ سکیورٹی ذرائع کےمطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کچ موڑ کے قریب سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں خودکش حملہ آور ہلاک ہوگیا۔ حملہ آور کی ہلاکت کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے لیا گيا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آور کی جیکٹ میں 8سے10 کلو گرام دھماکہ خیز مواد موجود تھا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنایا۔
پاکستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے کچ موڑ پر سکیورٹی فورسز نے خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔
News ID 1879536
آپ کا تبصرہ